میری امی کو بُلا دے کوئی
ورنہ مجھ کو ہی سُلا دے کوئی
مجھ کو بستر کی تو عادت ہی نہیں
اپنی گودی میں جھُلا دے کوئی
شاید آ جائیں وہ رونا سُن کر
مجھ کو بے وجّہ رُلا دے کوئی
میں نے کئی روز سے نہیں کھایا
اس محبت سے کھلا دے کوئی
مجھ کو خواہش نہیں ملے دنیا
مجھ کو امی سے ملا دے کوئی
0 Comments