آنْسُو بھر آئے آنکھ ميں ہر اک ہنسي کے بعد
غم بن گيا نصيب ميرا ہر خوشي کے بعد
نکلا تھا کارواں محبت کي راہ ميں
ہر موڑ پہ نفرت کھڑي تھي ہر گلي کے بعد
سوچا تھا پيار کا ميں سجاؤں گا گلستان
ہر پھول جل گيا ميرا ، بن کر کلي کے بعد
چاہت کي بےبسي کا يہ قصہ ہے مختصر
دل نے سکون نا پايا کبھي دل لگي کے بعد
اب راکھ ہي سميٹ تا ہوں آشيانے کي
خود ہي جلا ديا تھا جسے آجزي کے بعد
سنتے ہيں بعد مرنے کے ملتا ہے سب صلہ
ديکھيں گے کيا ملے گا ہميں زندگي کے بعد
0 Comments