Main ne Ek Khawab Dekha


آج میں نے اک خواب دیکھا
بکھرے بال آنکھوں کو شبِ خواب دیکھا
ٹوٹ رہے تھے میرے آنسو ایسے
گر تے ہوں پتے خزاں میں جیسے
کھو گئیں میری خوشیاں کہیں
حسرتوں کو اپنی ناتمام دیکھا
پاس کہیں آندھی تھی چل رہی
ذات کو اپنی شعلہِ طو فاں دیکھا
خاموش سی تھی زندگی میری
رک رہی تھی دھڑکن میری
غم بھی تھے کچھ روٹھے مجھ سے
جو سرِراہ خود کو نیلام دیکھا
پھر خوابِ درد سے اُٹھ کے
ٹوٹ کے خود کو روتے دیکھا

Post a Comment

0 Comments