Bara kathan rasta hay



بڑا کٹھن ہے یہ راستہ جو آ سکو تو ساتھ دو
یہ زندگی کا فاصلہ مٹا سکو تو ساتھ دو

بہت فریب کھاو گے بڑے ستم اٹھاؤ گے
یہ عمر بھر کا ساتھ ہے ، نبھا سکو تو ساتھ دو

جو تم کہو یہ دل تو کیا جان بھی فدا کروں
جو میں کہوں تو بس ایک نظر، لوٹا سکو تو ساتھ دو

ہزار امتحاں یہاں، ہزار آزمائیشیں
ہزار دکھ، ہزار غم اٹھا سکو تو ساتھ دو

یہ زندگی یہاں خوشی غموں کا ساتھ ہے
رُلا سکو تو ساتھ دو ہنسا سکو تو ساتھ دو

Post a Comment

0 Comments